Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، ملکی حالات خراب ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنا اللہ نے میرے خلاف 9 شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، بتائیں کس شہر میں گرفتاری دوں، جیل ہماری سسرال اور ہتھکڑی محبوبہ ہے۔
شائع 03 مئ 2022 03:08pm
شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے۔  فوٹو — اسکرین گریب
شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، ملکی حالات خراب ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنا اللہ نے میرے خلاف 9 شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، بتائیں کس شہر میں گرفتاری دوں، جیل ہماری سسرال اور ہتھکڑی محبوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جو واقعہ ہوا وہ روضہ رسول ﷺ سے باہر ہوا، میں واقعہ کے دن موجود نہیں تھا لیکن پھربھی مقدمہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سازش کی جارہی ہے، چاندرات کو لڑکیوں نےمہندی پر"امپورٹڈ حکومت نامنظور"لکھوایا، بکنےوالےلوگ اپنےعلاقوں میں نمازعیدنہیں پڑھ سکے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، ملکی حالات خراب ہیں، یہ لوگ حالات کو کہیں اور لےکرجارہےہیں، گلی محلوں میں لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں، سیاست ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی شکل بھی دیکھنےکوتیارنہیں، انہوں نے فوج کو گالیاں دی ہیں، فوج بھولتی نہیں، بس خاموش ہے اور قوم جوتے پالش کرنےوالوں کو بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران کی پارٹی میں نہیں، ہر کام کرنےکوتیار ہوں، 90 دن میں عام انتخابات کافیصلہ کیاجائے، بڑی کے آس پاس الیکشن ہوجانا چاہیئے۔

Sheikh Rasheed

long march