وزیراعظم کا عید پر قوم کو پیٖغام
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اہل وطن پر زور دیا کہ وہ تہوار مناتے ہوئے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ماہ مقدس رمضان کی برکتوں کے بعد عید الفطر سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ عید الفطر کے تینوں دنوں میں بجلی کی بندش نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید کی خوشیوں اور مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بھی تیل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ ان کے دور حکومت کا ہر لمحہ اور اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
Comments are closed on this story.