Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل (ر) راحیل شریف نے نماز عید کہاں ادا کی؟

جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے۔
شائع 03 مئ 2022 11:01am
فوٹو: @spagov
فوٹو: @spagov

سعودی عرب میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں ہوا۔

مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے اجتماع میں پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے نماز عید ادا کی۔

علاوہ ازیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔

تاہم سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے ہمراہ نماز عید کی ادا کی۔

واضح رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے۔

pakistan army

Saudi Arab

Eid