Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر اور وزیراعظم عیدالفطر کہاں منائیں گے؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نمازِ عید فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور اور عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔
شائع 02 مئ 2022 10:18pm
صدر  علوی نمازِ عید فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے۔  فوٹو — فائل
صدر علوی نمازِ عید فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے۔ فوٹو — فائل

ملک بھر میں کل عیدلفطر مذہبی عقیت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مختلف ملکی سیاستدان عید الفطر منانے کے لیئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نمازِ عید فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور اور عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔

ادھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجر خان میں عید منائیں گے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں عید منائیں گے۔

جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں عید منائیں گے۔ سابق وزرائے داخلہ شیخ رشید، چودھری نثار راولپنڈی اور سابق صدر پرویز مشرف بھی دبئی میں عید منائیں گے۔

President Alvi

PM Shehbaz

Eid 2022