Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کیلئے 5 نام وزیراعظم کو تجویز کر دیے

بھیجے گئے ان 5 ناموں میں ڈپٹی کنویئر ایم کیو ایم عامر خان، سابق میئر کراچی وسیم اختر، عامر چشتی، نسرین جلیل اور کیشور زہرہ کے نام شامل ہیں۔
شائع 02 مئ 2022 09:42pm
ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کیلئے 5 نام وزیراعظم کو تجویز کر دیے۔  فوٹو — فائل
ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کیلئے 5 نام وزیراعظم کو تجویز کر دیے۔ فوٹو — فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے گورنر سندھ کی تقرری کیلئے 5 نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیے ہیں۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پارٹی نے سندھ کے گورنر کے لیے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز کیے ہیں۔

بھیجے گئے ان 5 ناموں میں ڈپٹی کنویئر ایم کیو ایم عامر خان، سابق میئر کراچی وسیم اختر، عامر چشتی، نسرین جلیل اور کیشور زہرہ کے نام شامل ہیں۔

ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ اگر ان پر وزیراعظم کی جانب سے کوئی اعتراض کیا تو غور کیا جائے گا۔

MQM

Governor