Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوشش ہوگی فوج سے صلح صفائی ہوجائے: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے جو جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، کچھ نہ کچھ ہوا کہ باپ کا باپ ہی چلا گیا، کچھ تو ہم سے غلطی ہوئی ہے۔
شائع 02 مئ 2022 07:56pm
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ فوج سے صلح صفائی ہوجائے۔  فوٹو — فائل
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ فوج سے صلح صفائی ہوجائے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ فوج سے صلح صفائی ہوجائے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں فوج سے صلح کا حامی ہوں، کوشش ہوگی صلح صفائی ہوجائے، اگر صلح نہیں ہوتی اور جنگ ہوتی ہے تو عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں جس سے یا ہم آر ہو جائیں گے یا پار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے جو جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، کچھ نہ کچھ ہوا کہ باپ کا باپ ہی چلا گیا، کچھ تو ہم سے غلطی ہوئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں فوج سے صلح کا حامی ہوں، اب بھی ہم چاہتے ہیں کہ صلح ہوجائے، میں نے کل سے صلح کی کوشش شروع کی ہے لیکن اب تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 31 مئی ہمیں آخری تاریخ کے طور پر منانی ہے، اگر اسلام آباد میں لوگ آگئے تو ہم چھا جائیں گے، ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر نہیں جائیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک شفاف الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے۔

Sheikh Rashid

long march