Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

حمزہ شہباز نے کہا کہ عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے حوالے سے ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں۔
شائع 02 مئ 2022 03:45pm
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے ___ فوٹو فائل
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے ___ فوٹو فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات اور لاہور میں پانی کی قلت دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے جسے ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے حوالے سے ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں۔

مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر نکاسی آب کا میکنزم تیار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے متنبہ کیا کہ موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا.

واضح رہے کہ انہوں نے اجلاس کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا بھی حکم دیا۔

Hamza Shehbaz