Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کی دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید کی مبارک باد

رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے، میں اپنے ساتھی مسلم رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہباز شریف
شائع 02 مئ 2022 01:46pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے ماہ رمضان کے اختتام پر دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے، میں اپنے ساتھی مسلم رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

اسلام آباد

Ramadan

Muslims

Eidul Fitr

PM Shehbaz Sharif