Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی معیشت نے 2011 کے بعد سے بلند ترین شرح نمو حاصل کرلی

سعودی عرب میں تیل کی سرگرمیوں میں 20.4 فیصد اورتیل کے بغیر سرگرمیوں میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
شائع 02 مئ 2022 01:25pm
ریاض شہر کا ایک عمومی منظر، سعودی عرب، 20 فروری سنہ 2022 ـــ فوٹو رائٹرز
ریاض شہر کا ایک عمومی منظر، سعودی عرب، 20 فروری سنہ 2022 ـــ فوٹو رائٹرز

سعودی عرب کی معیشت نے سنہ 2011 کے بعد سے بلند ترین شرح نمو حاصل کرلی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی معیشت میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اتوار کے روز حکومتی اندازے کے مطابق تیل کے شعبے میں بحالی کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں مضبوط ترین ترقی کی ہے۔

خیال رہے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں تیل کی سرگرمیوں میں 20.4 فیصد اورتیل کے بغیر سرگرمیوں میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا کہ اگر تخمینوں کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو واضح ہے کہ مملکت نے سنہ2011 کے بعد سب سے زیادہ شرح نمو

مشرق وسطیٰ

Saudi Arab