Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹک ضلع کچہری میں پیش کیاگیا، عدالت نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو عید کے دوسرے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شائع 02 مئ 2022 12:06pm

اٹک کی عدالت نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راشد شفیق کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹک ضلع کچہری میں پیش کیاگیا ۔

شیخ راشد شفیق کوجوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پروکلاء اور پارٹی کارکنان بھی ضلع کچہری پہنچے ۔

عدالت کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیخ راشد کے حق میں نعرے بازی کی۔

شیخ راشد سے اظہاریکجہتی کیلئے ذلفی بخاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اوردیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

عدالت کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت سے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کوملزم کو عید کے دوسرے روزدوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء ذلفی بخاری کا کہنا ہےکہ ساری سازش رانا ثناء اللہ کررہے ہیں جن پر18 قتل کے مقدمات ہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھاکہ یہ امپورٹڈ حکومت جہاں جائے گی ان کے سامنے عوامی رد عمل ہوگا ۔

یاد رہے کہ راشد شفیق کو گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کی گرفتاری فیصل آباد میں درج مقدمے کی بنیاد پر کی گئی، جس میں ان پر مسجد نبوی میں حکومتی وفد کخلا ف نعرے بازی کا الزام ہے۔

مقدمے میں عمران خان سمیت ڈیڑھ سو افراد نامزد ہیں تاہم ابھی تک مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Sheikh Rasheed

Attock

court