Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان

کراچی میں بس کی سیٹ اور چھت پر بیٹھنے کا الگ الگ کرایہ مقرر کردیا، مگر کرایوں میں بے پناہ اضافہ پردیسیوں کیلئے پریشان کن ہے۔
شائع 02 مئ 2022 11:55am
کراچی کے بس اڈے پر ٹرانسپورٹرز  مسافروں کا انتظار کر رہے ہیں ـــ فوٹو آج نیوز
کراچی کے بس اڈے پر ٹرانسپورٹرز مسافروں کا انتظار کر رہے ہیں ـــ فوٹو آج نیوز

عید الفطر اپنے آبائی علاقوں میں منانے کیلئے پردیسی بس اڈووں پرپہنچ رہے ہیں، ساتھ ہی مَن مانے کرائے کا شکوہ کررہے پیں۔

آج نیوز کے مطابق ملک بڑے شہر کراچی اور لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو بیشتر پردیسی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہوگئے۔

تاہم جو مسافر رہ گئے ہیں، وہ آج بسوں اور وینز کے کرائے بھر کر اپنوں کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں مگر کرایوں میں بے پناہ اضافہ پردیسیوں کیلئے پریشان کن ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع کراچی بس ٹرمنل میں مسافر بس چلنےکا انتظار کر رہے ہیں ــــ  فوٹو: حارث خان
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع کراچی بس ٹرمنل میں مسافر بس چلنےکا انتظار کر رہے ہیں ــــ فوٹو: حارث خان

اسی اثنا میں پردیسیوں کے شکوے پر ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ روزانہ پٹرول کی قیمت بڑھتی ہیں، سواری کا سنیں گے، تو اپنے گھر کو کیسے چلائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بغیر اے سی کے بسوں اور وینز پر فی سواری کرایہ 150 سے 400 روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں بس کی سیٹ اور چھت پر بیٹھنے کا الگ الگ کرایہ مقرر کردیا۔

تاہم کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ600روپے، میرپورخاص کا800 روپے اور نواب شاہ کا ایک ہزار روپے طلب کیا جارہا ہے۔

Eid