ملتان کی میٹھی سوغات سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ
ملتان: میٹھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنےکیلئے ملتان کے شہری میٹھی سوغات سوہن حلوے کا انتخاب کر رہے ہیں، جس کے سبب ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
آج نیوز کے مطابق عید الفطر کے موقع پر قدیمی شہر ملتان کی روایات اور ثقافت سے جڑے ملتانی سوہن حلوے کی مانگ بڑھ جاتی ہے جبکہ سوہن حلوے کو بیرون ممالک کے شہری بھی پسند کرتے ہیں۔ؔ
ملتانی سوغات کو نہ صرف ملتان کے شہری خود پسند کرتے ہیں بلکہ دور دراز بسنے والے اپنے پیاروں کو بھی تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔
تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملتانی سوہن حلوے کی مانگ میں اضافہ ہونے پر غیر معیاری سوہن حلوہ فروخت کرنے والے بھی متحرک ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ میٹھی عید کے موقع پر منفرد ذائقے اور خاص پہچان کے حامل ملتانی سوہن حلوے کا انتخاب ملتانیوں کی اپنی روایات سے جڑے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.