Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازعید کی ادائیگی کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے، کورونا کے باعث 2سال بعد مسجد الحرام میں نمازعید کی ادائیگی کا روح پرور اجتماع ہوا۔
شائع 02 مئ 2022 10:10am

ریاض:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔

ماہ صیام کےبعد رب کا انعام ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازعید کی ادائیگی کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔

کورونا کے باعث 2سال بعد سعودی عرب میں مسجد الحرام میں نمازعید کی ادائیگی کا روح پرور اجتماع ہوا، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مسجد نبوی میں بھی نمازعید اداکی گئی، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے تمام اہل اسلام کو عید کی مبارک باد دی۔

امریکا اوربرطانیہ سمیت بیشتر ممالک میں مقیم مسلم کمیونٹی عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہے۔

جاپان میں بھی مسلمان آج عید الفطرمنارہےہیں ،جہاں نماز عید ادا کی گئی،جاپان بھر میں 100 سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

سب سے بڑا اجتماع ترک مسجد ٹوکیو جامی میں ہوااس کے علاوہ دیگرممالک میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔

پیرس میں پاکستانی کمیونٹی نے چاند رات میلے کا انعقاد کیا کپڑوں ، جیولری اور مہندی کے اسٹالز میں خواتین اور بچیوں نے خصوصی دلچسپی دکھائی۔

نیدرزلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے چاند رات میلےکو خوب انجوائے کیا ۔

دوسری جانب بھارت، بنگلادیش اورسری لنکا میں مقیم مسلم کمیونٹی کل عید منائے گی۔

UAE

Riyadh

Saudi Arab

Celebration

eid prayers

Eidul Fitr