Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 35ویں مرتبہ اسپینش فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ٹیم کی فتح پر مداحوں نے میڈرڈ کی سڑکوں پربھرپورجشن منایا، ڈیڑھ لاکھ مداح سٹی سینٹرپہنچ گئے، کھلاڑیوں نے اوپن ٹاپ بس میں شہرکا چکرلگایا۔
شائع 02 مئ 2022 09:29am
— Soccrates Images
— Soccrates Images

میڈرڈ: ریال میڈرڈ نے اسپانیول کو شکست دے کر ریکارڈ 35ویں مرتبہ اسپینش فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق ریال میڈرڈ نے اسپانیول کو 0-4 سے پچھاڑ کردیا جس کے بعد اس نے ریکارڈ 35 ویں بار اسپینش فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنےنام کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایونٹ کے ابھی 3 راؤنڈ باقی ہیں لیکن ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود سیویا کی ٹیم سے 17 پوائنٹس آگے ہونے کے سبب ٹرافی ریال میڈرڈ کے نام ہوگئی۔

ٹیم کی فتح پر مداحوں نے میڈرڈ کی سڑکوں پربھرپورجشن منایا، ڈیڑھ لاکھ مداح سٹی سینٹرپہنچ گئے، کھلاڑیوں نے اوپن ٹاپ بس میں شہرکا چکرلگایا۔

win

Real Madrid