پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی
اسلام آباد: شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال...
اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی.
شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عیدالفطر 2022 کا فیصلہ کیا گیا۔
رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
جس کے بعد مولانا آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان کیا۔
اس سے قبل پی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے آج شوال کا چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، اس لیے پاکستان میں عیدالفطر منگل کو ہوسکتی ہے۔
ادھر افغانستان اور پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں کل شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد
Moon sighting
مقبول ترین
Comments are closed on this story.