Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے قتل کیے جانے کا خدشہ ہے: شیخ رشید

ان کا مزید کہنا تھ اکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی گرفتار کیے جانے کا خطرہ ہے
شائع 01 مئ 2022 03:31pm
آج نیوزــ اسکرین گرہب فوٹو
آج نیوزــ اسکرین گرہب فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان خدشات کی بنا پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھ اکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی گرفتار کیے جانے کا خطرہ ہے جبکہ یہ لوگ ملک میں خانہ جنگہ چاہتے ہیں، عمران خان ملک میں امن چاہتے ہیں۔

سعودی عرب میں نو منتخب کابینہ کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقع کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ "یہ دنیا میں جہاں جائیں گے لوگ انہیں انڈے ماریں گے۔"

واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جب کچھ افراد نے چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

اس واقعے کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزرا سمیت 150 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کہکشاں کالونی کے رہائشی محمد نعیم کی درخواست پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مسجد نبوی کی توہین پر مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسجد نبوی ﷺمیں توہین آمیز نعرے بازی کی گئی اورپاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائراسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

imran khan