ن لیگ اور پی پی کی حکومتیں کرپشن کیسز پر ختم ہوئیں: عمران خان
اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی توسب سےبڑاخسارہ ملا تھا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی حکومتیں کرپشن کیسز پر ختم ہوئیں، دونوں حکومت نےسب سےزیادہ قرضےلیے، ہمیں حکومت ملی توسب سےبڑاخسارہ ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر رہا ہوں، ہم نے اپنے دور میں ان پر کوئی کیسزنہیں بنایا، صرف مقصودچپڑاسی والاکیس ہمارےدورمیں بنا، باقی کیسز ہمارےدور سے پہلے کے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوبارہ حکومت میں آکر اپنےکیسزختم کریں گے،انہیں ملک کی فکرنہیں،مہنگائی بڑھ رہی ہے، یہ خود کواین آراو ٹو دے رہے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناماپیپرز میں ان کی آف شورجائیدادوں کا انکشاف ہوا، انہیں پہلی بار قوم کو اپنی جائیدادوں کابتاناپڑا، نوازشریف ان کیسز میں سزا یافتہ ہیں، نوازشریف جھوٹ بول کرملک سےبھاگے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی سزا اور جرمانہ ہوچکا ہے، نوازشریف کےبیٹوں نےکہا کہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔
Comments are closed on this story.