Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

سعدیہ خان نے واضح کیا کہ درحقیقت مجھے یہ تقریباً ایک ماہ قبل مل گیا تھا لیکن دیر سے پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہوں
اپ ڈیٹ 01 مئ 2022 04:11pm
سعدیہ خان  ____ انسٹاگرام فوٹو
سعدیہ خان ____ انسٹاگرام فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

اداکارہ سعدیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی، جس میں اُن کے ہاتھ میں پاسپورٹ موجود ہے۔

سعدیہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "مجھے گولڈن ویزا دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے ترقی پسند رہنماؤں کا بہت بہت شکریہ"ْ۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس حیرت انگیز اور محبت کرنے والے پُرامن ملک میں 10 سال کی رہائش ایک خواب تھا۔

سعدیہ خان نے واضح کیا کہ درحقیقت مجھے یہ تقریباً ایک ماہ قبل مل گیا تھا لیکن دیر سے پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہوں

خیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے اور دوسرے سیزن میں سعدیہ خان نے عمران عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تاہم ڈرامہ سیریز کے تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

UAE

Pakistani Actress