Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
شائع 01 مئ 2022 11:29am

اسلام آباد:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل دفاتر میں ہوں گے۔

مرکزی اجلاس میں کمیٹی اراکین، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات،اسپارکواورسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا شاند دیکھنے کیلئے شہادتیں موصول کرے گی۔

اسلام آباد

Shawwal Moon