Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
شائع 01 مئ 2022 09:52am

ابوظہبی: وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، نواب ذادہ شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ابوظہبی

Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan

PM Shehbaz Sharif