Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آتشزدگی، 20 لاکھ لیٹر پیٹرول اور45 سے زائد آئل ٹینکر جل گئے

مقامی پولیس نے بتایا کہ آئل ڈپو میں تقریباً 150 تک ٹینکر موجود تھے جن میں سے 45 ٹینکرز جل گئے جبکہ بقیہ کو نکال لیا گیا ہے۔
شائع 30 اپريل 2022 09:58pm
نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آتشزدگی۔  فوٹو — اسکرین گریب
نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آتشزدگی۔ فوٹو — اسکرین گریب

نوشہرہ میں تارو جبہ آئل ٹینکرز ڈپو میں آئل ٹینکرز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 20 لاکھ لیٹر پیٹرول اور45 سے زائد آئل ٹینکر جل گئے۔

رریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ بھر سے ریسکیو 1122، فائر بریگی ڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ کرلگی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

حکام نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ آئل ڈپو میں تقریباً 150 تک ٹینکر موجود تھے جن میں سے 45 ٹینکرز جل گئے جبکہ بقیہ کو نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر میر رضا کا کہنا تھاکہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔

Nowshera

fire incident