Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر پیر کو ہوگی

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز پیر کو ہوگی۔
شائع 30 اپريل 2022 09:10pm
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر  پیر کو ہوگی۔  فوٹو — اے ایف پی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر پیر کو ہوگی۔ فوٹو — اے ایف پی

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے تحت اب عیدالفطر پیر کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیئے اجلاس ہوا تاہم چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز پیر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل بروز اتوار شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی۔

Saudi-UAE

Ramadan

Shawwal Moon