Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان، نوجوانوں کو چاند رات پر نکلنے کی ہدایت

عمران خان نے کہا کہ اس لانگ مارچ میں ایک سمندراسلام آباد آئےگا، ہماری تیاری کاآغازچاند رات سے ہوگا، چاندرات کوسب جھنڈے پکڑ کر نکلیں۔
شائع 30 اپريل 2022 07:54pm
عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان۔  فوٹو — اسکرین گریب/ ویڈیو پیغام
عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان۔ فوٹو — اسکرین گریب/ ویڈیو پیغام

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دے دی۔

ایک ویڈیو پیغام میں لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دینے کا فیصلہ اس لیئے کیا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی، موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس لانگ مارچ میں ایک سمندراسلام آباد آئےگا، ہماری تیاری کاآغازچاند رات سے ہوگا، چاندرات کوسب جھنڈے پکڑ کر نکلیں، ساری دنیاکوآپ نےبتانا ہےکہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں سارے پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں، یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔‘

imran khan

ٹویٹر

long march