Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے: شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران...
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2022 03:10pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے، اختلاف رائے احترام کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کرسی چھن جانے کےخوف سے پریشان ہیں، اسلام اورمعاشرے میں خواتین کی بہت عزت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، مسجد نبی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ اختلاف رائے احترام کے ساتھ کیا جانا چاہیے، ہم غلط کوغلط اورسچ کوسچ کہیں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جن لوگوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار افراد کو نکالا گیا، انہیں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا، جومستحق لوگ نکالے گئے وہ ہم سے اپیل کرسکتے ہیں ، مستحق لوگوں کودوبارہ پروگرام میں شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، حکومت میں ہوتے بھی انہوں نے اداروں پر انگلیاں اٹھائیں۔

PPP

Shazia Marri

Sindh PPP