Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی احرام میں ملبوس تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبیرشاہ نامی صارف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ اپنی عمرے کی ادائیگی کی تصاویرٹوئٹ کیں۔
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2022 04:35pm
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی احرام میں ملبوس تصویر __ فوٹو فائل
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی احرام میں ملبوس تصویر __ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سعودی عرب دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبیرشاہ نامی صارف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ اپنی عمرے کی ادائیگی کی تصاویرٹوئٹ کیں۔

تاہم شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا سکتا ہے کہ پی پی پی رہنما سید ناصر حیسن شاہ اور سہیل انور سیال خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر دیکھنے کی سعادت حاصل کرکے باہر نکل رہے ہیں۔

علاوہ ازیں صارف نے تصایر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "شکر الحمدللہ یا رب العالمین، کعبہ شریف کے اندر جانا کتنا ناقابل یقین احساس ہے"۔

مزید لکھا کہ بلاشبہ میری زندگی کا بہترین دن ہے، یااللہ بے شک تو رحیم ہے کریم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سمیت وزراء اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

Bilawal Bhutto

PPP

Saudi Arab

umrah