Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ اور نیٹو کیف کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کریں: روس

بیجنگ: روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور نیٹو پر زور دیا کہ اگر وہ...
شائع 30 اپريل 2022 01:58pm
Photo: FILE
Photo: FILE

بیجنگ: روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور نیٹو پر زور دیا کہ اگر وہ "واقعی یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں" تو وہ کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں۔

سرگئی لاوروف نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ خصوصی فوجی آپریشن… منصوبہ بندی کے مطابق سختی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے اور ماسکو کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کا دفاع کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ اگر امریکہ اور نیٹو واقعی یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں بیدار ہونا چاہیے اور کیف حکومت کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی بند کر دینا چاہیے۔

کریملن نے اس سے قبل یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کو یورپی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

لاوروف نے کہا کہ روس ممکنہ "غیر قانونی دشمنیوں" سے بچانے کیلئے اپنی معیشت کو "دوبارہ استعمال" کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا شکار ملک اپنی ٹیکنالوجی کی آزادی کو بڑھاتے ہوئے امریکی ڈالر سے دور رہنے اور درآمدات پر کم جھکاؤ رکھنے پر توجہ دے گا۔

یاد رہے کہ روس پر مغربی ممالک نے پہلے سے ہی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Ukraine

Putin

kyiv