Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

شہبازشریف اور وفد کےارکان نےخانہ کعبہ کےاندرنوافل ادا کئے جبکہ حجرہ اسودکو بوسہ بھی دیا
شائع 30 اپريل 2022 12:38pm
وزیراعظم شہبازشریف عمرے کی ادئیگی کرتے ہوئے ـــــ فوٹو وزارت اطلاعات و نشریات
وزیراعظم شہبازشریف عمرے کی ادئیگی کرتے ہوئے ـــــ فوٹو وزارت اطلاعات و نشریات

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے سعودی عرب کے دروان عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کے دوران بیت اللہ شریف کو پاکستانی وفد کیلئے خصوصی طور پرکھولا گیا تھا۔

شہبازشریف اور وفد کےارکان نےخانہ کعبہ کےاندرنوافل ادا کئے جبکہ حجرہ اسودکو بوسہ بھی دیا،عمرہ کی ادائیگی کےبعد ملک وقومی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اسی ثنا میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عمرے کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ شازین بگٹی بھی ہیں۔

Shehbaz Sharif

Saudi Arab

umrah