Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں، عفت عمر

پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ایک جملے میں نام لیے بغیر تنقید کر ڈالی۔
شائع 30 اپريل 2022 02:14pm
عفت عمر ___ فوٹو فائل
عفت عمر ___ فوٹو فائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ایک جملے میں نام لیے بغیر تنقید کر ڈالی۔

اداکارہ نے حال ہی میں مسجد نبویؐ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ"پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا، مدینے کو پاکستان جیسا نہیں"۔

خیال رہے مذکورہ ٹوئٹ سے قبل بھی عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگون نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

تاہم واقعے میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے تھے۔

Shehbaz Sharif

imran khan

Masjid e Nabvi