دعا زہرہ کیس میں اداکارہ عروہ حسین نے والدین کو قصور وار قرار دے دیا
عروہ کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا ہے، اسی طرح والدین کو بھی بچوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا سبق ملنا چاہئیے۔
معروف اداکارہ عروہ حسین نے دُعا زہرہ کیس میں والدین کو قصور وار قرار دے دیا۔
عروہ حسین نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ "دعا زہرہ بد سلوکی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اُس کے ماں باپ کی طرف سے ہوئی"۔
عروہ کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا ہے، اسی طرح والدین کو بھی بچوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا سبق ملنا چاہئیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت سے پوچھنا بند کریں کہ آپ کا بچہ گھر کب آئے گا بلکہ اپنے ناروا سلوک پر افسوس کریں۔
خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
karachi
dua zehra
Dua Zehra CCTV
مقبول ترین
Comments are closed on this story.