Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی جانب سےایک اور آئینی درخواست دائرکردی گئی، جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 11:49am

لاہور:نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں وفاق اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حمزہ شہبازکی جانب سےایک اور آئینی درخواست دائرکردی گئی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ حلف سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے تاہم عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنرپنجاب نے ایک بار پھر عدالتی حکم ماننے سے انکارکردیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،لاہور ہائیکورٹ حلف لینے کیلئے وقت اور جگہ کا بھی تعین کرے، عدالتی حکم پر حلف نہ لینے والوں کے اقدامات خلاف آئین قرار دیئے جائیں۔

یاد رے کہ حمزہ شہباز حلف نہ لئے جانے کخلاگف لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی 2بار پٹیشن دائرکرچکے ہیں جبکہ لاہورہائیکورٹ صدر مملکت عارف علوی کو نمائندہ مقرر کرنے جبکہ گورنر پنجاب عمر سرفراد چیمہ کو حلف لینے یا نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت دے چکی ہےتاہم کسی بھی عدالتی فیصلے پرعمل نہیں ہوسکا ۔

LHC

apeal

lahore

takes oath

Hamza Shehbaz

Elected CM Punjab