Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں
شائع 29 اپريل 2022 11:32am
کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھےــــ فوٹو اے ایف پی
کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھےــــ فوٹو اے ایف پی

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

آج نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ہرشکل عالمی امن کیلئے انتہائی خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

مزید کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے فعال تعاون کرے ،دہشت گردوں کےسرغنہ اورمالی معاونین کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسی اثنا میں اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

china

United Nations

university of karachi

KU Blast