عید پر بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، سورج نے آنکھیں ماتھے پر رکھی ہوئی ہیں ، ایسے میں عید کے موقع پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے تجسس پایا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید پر بارش کا امکان نہیں،گرد آلود ہوائیں چلیں گے ۔
بارش ہوگی یا سورج آگ برسائے گا، پیشگوئی ہے کہ عید پر بارش کا امکان نہیں جبکہ پہاڑوں پر بوندا باندی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں گی ۔
محکمہ موسميات کے مطابق عيد پر گرمى کى شدت میں کمى کا امکان ہے ،3مئی سے 5مئی گرد آلود ہوائیں چليں گے ۔
محکمہ موسميات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی، دن کے درجہ حرارت میں مجموعی طور پر 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک بتدریج اضافہ ہو گا ۔
اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں دن کے اوقات میں پارہ چڑھے گا ،اسى دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑى علاقوں پر کہىں کہيں بوندا باندی بھی ہوسکتى ہے ۔
Comments are closed on this story.