Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حرم شریف کی توہین کے علاوہ اس کو کسی اور لفظ سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

حرم نبوی میں پی ٹی آئی کے کارکن توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، اس واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا فضل الرحمان
شائع 29 اپريل 2022 09:39am

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حرم نبوی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،حرم شریف کی توہین کے علاوہ اس کو کسی اور لفظ سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

پی ڈی ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسجد نبوی شریف میں پیش آنے والے واقعے کی اپنے آڈیو پیغام میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم نبوی میں پی ٹی آئی کے کارکن توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، اس واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں چیخ چیخ کر پاکستانی وفد کی بھی توہین کی، خطرہ ہے کہ کہیں ان کے اعمال ضائع نہ ہو جائیں، حرم شریف کی توہین کے علاوہ اس کو کسی اور لفظ سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج جمعہ کو علماء اس واقعہ کی مذمت کریں، ایک سیاسی اختلاف کی بنا ءپر حرم شریف کی توہین کی گئی، علمائے کرام اس واقعے کو نظر انذاز نہ کریں۔

PDM

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman