Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی اوویئر نامی اسٹارٹ اپ کمپنی سیڈ فنڈنگ مرحلے میں 33 کروڑ ڈالر اکھٹے کرنے میں کامیاب

اوویئر گزشتہ برس قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دیگر کمپنیوں کو مصنوعات کی انٹیک کیلئے گودام اور ڈسٹریبیوشن مہیا کرنا ہے۔
شائع 28 اپريل 2022 10:30pm
ملک کی اسٹارٹ اپس کمپنیوں کا فنڈ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔  فوٹو — بزنس ریکارڈر
ملک کی اسٹارٹ اپس کمپنیوں کا فنڈ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر

کیلی فورنیا: ملک کی اسٹارٹ اپ لاجسٹکس کمپنی اووئر بھی فنڈ اکھٹا کرنے کے میدان میں آگئی ہے جس نے پہلے مرحلے میں 33 کروڑ ڈالر کرلیے ہیں۔

ملک کی اسٹارٹ اپس کمپنیوں کا فنڈ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر کاروبار سے کاروبار (بی 2 بی) ویئر ہاؤسنگ کمپنی اور ڈسٹری بیوشن کمپنی اوویئر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سیڈ فنڈنگ کے دورانیے میں 33 کروڑ ڈالر کے فنڈ حاصل کیے ہیں۔

اس راؤنڈ کو اسٹارٹ اپس اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے گھر امریکا میں موجود سلیکون ویلی کے سرمایہ کاروں بشمول فیلکسپورٹ فنڈ، ریشو وینچرز، سیڈ اسٹارز انٹرنیشنل وینچرز سمیت عالمی سرمایہ کاروں کی مدد حاصل تھی۔

کمپنی کے شریک بانی رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ پورے خطے میں کاروبار سے کاروبار (بی 2 بی) سامان کی نقل و حرکت کرنے کا سنہری موقع ہے لیکن بد قاسمتی سے اس کی سہولیات انتہائی کم ہیں۔

اوویئر گزشتہ برس قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دیگر کمپنیوں کو مصنوعات کی انٹیک کیلئے گودام اور تقسیم مہیا کرنے کے ساتھ مانگ کے اتار چڑھاؤ کیلئے لچکدار رد عمل اور سامان کی تیز تر و زیادہ سستی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

لاجسٹکس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے نیٹ ورک کو ملک کے پانچ شہروں میں پھیلا دیا ہے جہاں وہ 75 فیصد صارفین کو ایک دن کے دوران جبکہ 85 فیصد آبادی کو اگلے دن ہی مصنوعات ڈلیور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسٹار ٹ اپس کمپنیاں فنڈ ریزنگ میں گزشتہ برس سے 81 سودوں میں تقریباً 350 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم حاصل کرچکی ہیں۔

technologies

startup

Silicon Valley