Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نیب آزاد ادارہ ہے،کسی کےساتھ رعایت نہیں ہوگی: وفاقی وزیر قانون

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ منحرف ارکان سےمتعلق کہاگیاکہ غداروطن ہیں، ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو اسمبلی میں مارنا آئینی تھا؟
شائع 28 اپريل 2022 08:59pm
فوٹو — اسکرین گریب بذریعہ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب بذریعہ آج نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام 'فیصلہ آپ کا' میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سابق دور میں مخالفین پر حملے کیےگئے، وزیراعظم نےکہا تھا انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ادارےاپنےدائرےمیں رہتےہوئےکام کریں گے اور نیب ایک آزاد ادارہ ہے، کسی کےساتھ رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نو منتخب وزیراعلیٰ شہباز شریف کا حلف نہیں لینا چاہتے تو نمائندہ مقرر کردیں، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی خود وفاقی وزراء کا حلف لے رہے ہیں، گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاور عباس نے کہا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں، پنجاب اسمبلی میں غیرآئینی طریقہ کاراختیارکیاگیا اور اس غیرآئینی طریقہ کارکیخلاف ہم عدالت میں گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ منحرف ارکان سےمتعلق کہاگیاکہ غداروطن ہیں، ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو اسمبلی میں مارنا آئینی تھا؟ عدالت انتخاب کوغیرآئینی قراردےتوٹھیک ہے، عدالت حلف لینےکا کہہ رہی ہے لیکن گورنر نہیں مان رہے۔

Faisla Aap Ka With Asma

AAJ NEWS