Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جارہا ہے: مریم نواز

بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔
شائع 28 اپريل 2022 06:06pm
حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جارہا ہے۔  فوٹو — فائل
حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جارہا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو روکا جارہا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات جاری کرتے ہوئے صدر مملکت کو گورنر کی جگہ کسی کو نمائندہ نامزد کرکے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

LHC

maryam nawaz tweet

Punjab CM