Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان نے اپنے نئے ٹیلنٹ سے لوگوں کو حیران کردیا

ایرا خان نے شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2022 01:18pm
ایرا خان ــــ انسٹاگرام فوٹو
ایرا خان ــــ انسٹاگرام فوٹو

بالی ووڈ کے مقبول اداکار عامر خان اداکاری تو کمال کی کرتے ہیں، ساتھ ہی میک اپ بھی کرکے انہوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔

مقبول فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں۔

ایرا خان نے لوگوں کو یہ بتا کر حیران کردیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد نے کیا ہے۔

تاہم ایرا خان نے شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟

بعد ازں ایرا نے خود ہی بتایا کہ ان کا میک اپ ان کے والد عامر خان نے کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایرا نے لکھا یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کرسکتے ہیں۔

تاہم آکر میں انہوں نے کہا کہ ان کی بات بالکل درست نکلے!

Bollywood actor

Amir Khan