Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز کے ستارے حمیمہ ملک اور فیروز خان عُمرے کیلئے روانہ

ماہ رمضان میں ملک کے شوبز کے ستاورں سمیت کرکٹرز بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔
شائع 28 اپريل 2022 12:25pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے اداکارہ حمیمہ ملک اور اداکار فیروز خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تصاویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے عبایا پہنا ہوا ہے۔

تاہم شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "آؤ مدینے چلیں، اسی مہینے چلیں"۔

دوسری جانب اداکار فیروز عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ اُنہوں نے دوران پرواز لی۔

تاہم اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے احرام پہنا ہوا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کے ماہ رمضان میں ملک کے شوبز کے ستاورں سمیت کرکٹرز بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔

Feroze Khan

Pakistani Showbiz

Ramzan 2022