Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ ختم، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

ڈیمزمیں پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہورہا ہے، تربیلا ڈیم 2 ماہ سے خالی، منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
شائع 28 اپريل 2022 03:08pm
آئندہ چند روز توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ـــــ فوٹو پکس بے
آئندہ چند روز توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ـــــ فوٹو پکس بے

اسلام آباد: بڑے ڈیمزمیں پانی کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے،جس کے سبب بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزارمیگاواٹ تک پہنچنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

آج نیوز کے مطابق گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا شہروں میں 10سے 12 تو دیہات میں 18گھنٹے بجلی غائب ہونے لگی جبکہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب27 ہزار200 میگاواٹ اورپیدوار18 ہزار700 میگاواٹ ہے، بڑے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے سے بجلی کی پیدوار شدید متاثرہورہی ہے.

ایک شہری نے کہا کہ ویلکم ٹو پرانا پاکستان، سحری اور افطارمیں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے بڑے ڈیمزمیں پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہورہا ہے، تربیلا ڈیم 2 ماہ سے خالی، منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

تاہم آئندہ چند روز توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

load sheding

اسلام آباد

electricity