Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپہ مارکر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مکان سیل کردیا۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 10:41am

کراچی: جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپہ مارکر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مکان سیل کردیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے خودکش بمبار شاری بلوچ کے والد کے کراچی میں واقع گھر کا سراغ لگاکر چھاپہ مار کارروائی کی ، کارروائی اسکیم 33 میں واقعے رہائشی سوسائٹی میں کی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے، گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے جبکہ اسکیم 33 میں واقعے گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون حملہ آور شاری بلوچ کی بہن کی شادی ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار شاری بلوچ 7بہن بھائی ہیں،اس کی کی بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا ہے۔

karachi

investigation

sucide blast

university of karachi