Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکرٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عنایت اللہ لک کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا اور تھانہ گڑھی شاہو منتقل کردیا، ترجمان پنجاب اسمبلی
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 10:41am

لاہور:پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کو آرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق عنایت اللہ لک کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا اور تھانہ گڑھی شاہو منتقل کردیا۔

عنایت اللہ لک کو پولیس نے حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی، پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عنایت اللہ لک عبوری ضمانت پر ہیں۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لاہور ہائیکورٹ میں دستاویز کے ساتھ پیشی کیلئے جارہے تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11بجے طلب کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

arrest

lahore

no confidence motion