Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صبا قمر کی نئی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کب ریلیز ہوگی؟

فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
شائع 28 اپريل 2022 11:24am
فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی ــــ فوٹو فائل
فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی ــــ فوٹو فائل

خبروں کی زینت بنی رہنے والی ادکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

صبا قمر کی نئی فلم پاکستان کی سینماؤں پر جلوہ افروز ہونے کے لیے تیار ہے جبکہ ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا بڑی بےصبری سے مداح انتظار کررہے ہیں۔

تاہم عید پر ریلیز ہوانے وال؛ی نئی فلم میں اداکارہ صباقمر، سید جبران اور زاہد احمد مرکزی کردار اداد کرتے نظر آئیں گے۔

اس کے ساتھ ہی اداکار افضل خان (جان ریمبو)، نیر اعجاز، سلیم معراج اور سہیل احمد بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

پاکستان

saba qamar

Bollywood

Eid 2022