Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹادیا۔
شائع 27 اپريل 2022 01:43pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی ،جس پر عدالت نے کیس نمٹادیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل 2رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد 3بینچز تحلیل ہوئے ۔

بعد ازاں درخواست پر سماعت کیلئے چوتھی مرتبہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

LHC

Maryam Nawaz

lahore

Passport