Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت، پاک فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا

فوجی دستے نے جامعہ کراچی میں داخلی و خارجی راستوں کی تلاشی لی جبکہ سراغ رسہ کتوں اور میٹل ڈیٹکٹر ڈیوائس کی مدد سے تلاشی کا عمل جاری ہے۔
شائع 27 اپريل 2022 01:12pm

کراچی :جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی، پاک فوج کا دستہ بھی جامعہ کراچی پہنچ گیا۔

کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

پاک فوج کا دستہ بھی یونیورسٹی پہنچا ہے، فوجی دستے نے جامعہ کراچی میں داخلی و خارجی راستوں کی تلاشی لی جبکہ سراغ رسہ کتوں اور میٹل ڈیٹکٹر ڈیوائس کی مدد سے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

درس گاہ میں دہشت گردی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں جبکہ ایس ایس پی ایسٹ ایس ایس پی ملیر ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم تحقیقات مکمل کر کے حکام بالا کو آگاہ کرے گی،کیس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں، یونیورسٹی کے اندر سے تقریباً تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، یونیورسٹی کے اطراف شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے کنفیوشس انسٹیٹوٹ نے سیکیورٹی خدشات پر انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا فیکلٹی ممبرز کی سیکیورٹی انتظامیہ کو خطوط بھی لکھے تھے،طالب علموں، اساتذہ اور یونیورسٹی کی سیکیورٹی کی ذمے دار انتظامیہ کی ہے۔

karachi

Pak army

security high alert

sucide blast

university of karachi