Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان آج لاہور پہنچیں گے، گورنر پنجاب اور عثمان بزدار سے ملاقات کرینگے

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں...
شائع 27 اپريل 2022 12:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت پارٹی عہدیداران سے ملاقاتیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آج اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، وہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب بنانے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف سے پارٹی کے پروفیشنل گروپ کی ملاقات ہوگی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی سابق وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کو پنجاب کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایات دیں گے۔

imran khan

PTI MNA