Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر نے ملاقات کر کے پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شائع 27 اپريل 2022 11:34am

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات اور بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر نے ملاقات کر کے پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر پیشرفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم سے وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری نے بھی ملاقات کی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے گزشتہ حکومت کی طرف سے نکالے گئے 8 لاکھ 20 ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ بغیر کسی وجہ نکالے گئے مستحقین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

load sheding

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif