Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی دھماکا: وزیر داخلہ کا مجرموں کو گرفتار اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جارہا ہوں، پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ، پوری قوت سے نمٹیں گے، رانا ثناء اللہ
شائع 27 اپريل 2022 11:29am

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جارہا ہوں، پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ، پوری قوت سے نمٹیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا، تحقیقات سے چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے، باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah