Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی

وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی، سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں, امیر حیدر خان ہوتی
شائع 27 اپريل 2022 09:29am

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ورکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی، سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔

اے این پی رہنماء امیر حیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی۔

peshawar

ANP

umrah

PM Shehbaz Sharif