Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کل وزیر خارجہ کا حلف اُٹھائیں گے

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے کل دوپہر ڈھائی بجے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔
شائع 26 اپريل 2022 10:38pm
بلاول بھٹو کل وزیر خارجہ کا حلف اُٹھائیں گے۔  فوٹو — فائل
بلاول بھٹو کل وزیر خارجہ کا حلف اُٹھائیں گے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی) بلاول بھٹو زرداری کل وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے کل دوپہر ڈھائی بجے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب کابینہ پہلے ہی قلمدانوں کا حلف اٹھا چکی ہے جبکہ وزارت خارجہ کے عہدے کیلئے بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔

اس سے قبل حکومتی ذرائع کا بتانا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔

foreign minister

Bilawal Bhutto

PPP CEC