Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ 6 سے 8 وزرا پر مشتمل ہوگی، پنجاب میں حکومت نہ ہونے کے باعث آئینی اور انتظامی امور انجام نہیں دیے جارہے ہیں۔
شائع 26 اپريل 2022 10:16pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔  فوٹو — فائل
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔ فوٹو — فائل

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئینی اور انتظامی معاملات چلانے کے لیئے نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ 6 سے 8 وزرا پر مشتمل ہوگی، پنجاب میں حکومت نہ ہونے کے باعث آئینی اور انتظامی امور انجام نہیں دیے جارہے ہیں جبکہ نگران کابینہ نئے وزیراعلیٰ کے حلف لینے تک کام کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد ہی مکمل ہوتی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جوکہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

cabinet

Usman Buzdar

Punjab CM